جی این این سوشل

پاکستان

مریم نواز نے جہلم ، جھنگ ، وہاڑی میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ بنانے کی منظوری دے دی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب ”پائلٹ پراجیکٹ میں پنجاب کے چار شہروں کوصفائی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنایا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نواز نے جہلم ، جھنگ ، وہاڑی میں   ماڈل پائلٹ پراجیکٹ بنانے کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے جہلم،جھنگ،وہاڑی اوربہاولنگر میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ بنانے کی منظوری دے دی ۔ 
انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب ”پائلٹ پراجیکٹ میں پنجاب کے چار شہروں کوصفائی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ شہروں میں صفائی کیلئے منظم،موثر اورپائیدار میکانزم نافذ کیا جائے گا ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، صفائی مہم کو موثر اورتیز کرنے کی ہدایات کی ہیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیہی علاقوں میں صفائی مہم کا پائیدارنظام بنانے کی بھی  ہدایت کردی ۔ 
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار ماڈل تیار کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔ 

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی لوکل گورنمنٹ،ڈی جی پی ایچ اے،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اوردیگر حکام بھی شریک تھے ۔ 

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف نے  دوحا  میں قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری  اوردو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل  اور قیام امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیےاس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ۔

 قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے  کردار کی تعریف کی اور قیام امن  کے لیے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قطری وزیر اعظم نے   خطے میں پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید  مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی،وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار اور پرتپاک استقبال پر اپنے ہم منصب اورقطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، محبت، باہمی احترام اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ  سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔  

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، 5سال میں5ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5لاکھ دینے ہونگے8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔  

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر  سفر

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔

طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll