جی این این سوشل

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو  نوٹس جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی درخواست پر جسٹس سمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 مارچ 2024 کو عمران خان  سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کئے لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی۔

وکیل نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کرائی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

پاکستان

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

کئی پروازوں کا لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی ، لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام نے امیگریشن ہال خالی کروا لیا۔ آگ سے امیگریشن ہال میں دھواں جمع ہونے سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آ لگے کے باعث امیگریشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا۔جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

علاوہ ازیں لاہور سے اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کئی گھنٹوں بعدلگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل میں شدیدطوفان کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک

ایک لاکھ گھر تباہ ، ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 45.1 ملین افراد کو متاثر کیا ، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل میں شدیدطوفان کے باعث 100 افراد ہلاک ،ایک لاکھ گھر تباہ

برازیل میں شدیدطوفان کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ گھر تباہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق نیشنل کنفیڈریشن آف میونسپلٹیز نے کہا کہ جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتے سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھرتباہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 45.1 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور تقریباً 2لاکھ رہائشی بے گھر ہوچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر ہے

آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا، ذرائع وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر  ہے

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا جس میں سے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائےگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینے میں شامل ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی اداروں سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll