Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جا سکے گے، الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 13th 2024, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی23خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے اور 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امیدواروں کی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات25مارچ تک عائد کئے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات پر فیصلے 28مارچ تک سنائےجائیں گے۔

شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوجستان اسمبلی کی 2،2 نشستوں جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر بھی انتخابات ہوں گے۔قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23خالی نشستوں پر پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28مارچ کو جاری کی جائےگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 30مارچ کو جاری کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement