Advertisement
پاکستان

علی امین گنڈاپور کی شہباز شریف  سے ملاقات اچھی رہی، بیرسٹر علی ظفر

وفاق سے فنڈز لینے کےلئے وزیر اعلیٰ کے پی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، رہنما پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 14th 2024, 5:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی امین گنڈاپور کی شہباز شریف  سے ملاقات اچھی رہی، بیرسٹر علی ظفر

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات اس لیے ضروری تھی کیونکہ وفاق سے فنڈ لینا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعظم کی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی شہباز شریف  سے ملاقات اچھی رہی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کی وزیراعظم سے ملاقات ضروری تھی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے وزیراعظم کو صوبے کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات  میں عوامی مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات بہت مثبت رہی، شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے واجبات ادا کریں گے۔ چیف سیکریٹری کے حوالے سے کہا گیا کہ صوبے نے آپ کو مینڈیٹ دیا، چیف سیکریٹری کی تعیناتی کا معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

Advertisement
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 7 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 12 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 9 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 12 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement