Advertisement
پاکستان

حکومت پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر کام شروع کرے گی،احسن اقبال

گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اور موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 15th 2024, 12:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر کام شروع کرے گی،احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سی پیک منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس سلسلے میں مزید کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

وہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پانچ نئی راہداریوں پر کام شروع کرنے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران وزیر کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔

وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ گوادر بہترین سیاحتی مقام ہے، گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اور موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کو چینی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement