15 سے 20 اداروں کی فوری پرائیویٹائزیشن ہونی چاہیے ، وفاقی وزیر برائے نجکاری
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا


وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں 15سے20اداروں کی فوری طور پر پرائیویٹائزیشن ہونی چاہئے، خسارے میں چلنے والے ادارے معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، صرف پی آئی اے کا گزشتہ5برسوں کا خسارہ 500ارب روپے ہے اور یہ ہر سال ضائع ہونے والا وہ قومی سرمایہ اور پیسہ ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی مداوا ہے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں سینیٹ کا ووٹ ڈالنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اداروں کو پرائیویٹ کیا جائے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اب کسی کو قائل کرنے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ہماری ملکی معیشت کی بقاء کا سوال ہے لہذا سٹیل مل سمیت نقصان میں چلنے والے اداروں کی قسمت کا فوری طور پر فیصلہ کرنا ہوگا۔
سرمایہ کاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن کو ہر قیمت پر برؤئے کار لایا جانا چاہئے۔
ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کے لئے ہمارے پاس بہت وقت ہے جو ہم آئندہ پانچ، دس سال بھی کر سکتے ہیں لیکن ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے موجودہ پانچ سال اہم ترین ہیں، اگر یہ وقت بھی ضائع ہو گیا تو ہمارے پاس آپشن بہت کم رہ جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اُن کے لئے دونوں محکموں میں بطور وزیر گاڑیاں مختص تھیں جو انہوں نے نہیں لیں، اسی طرح وہ تنخواہ سمیت دیگر سرکاری مراعات بھی نہیں لیں گے جبکہ اپنے دفتر میں ہونے والے اجلاسوں اور مہمانوں کی خاطر تواضع بھی اپنی جیب سے ادا کریں گے تاکہ سرکاری خزانے پر بوجھ نہ ہو۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 10 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- ایک دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- ایک دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل


