پنجاب اور سندھ کی 12،12جبکہ بلوچستان اور کے پی کی 11،11 تشستوں پر انتخابات ہوں گے


سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے۔
سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11،11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔
چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7 ،7 جنرل، 2، 2 ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2،2 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہو گا جبکہ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہو گا۔
پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کاغذات نامزدگی آج اور کل وصول کیے جائیں گے جبکہ اسکروٹنی 19 مارچ 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔
سینیٹ میں بلوچستان کی 11 خالی نشستوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کرواسکیں گے۔نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو جاری کی جائے گی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی، اپلیٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو جاری ہوگی۔ پولنگ 2 اپریل کی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- ایک دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 3 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 3 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 دن قبل


