جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی


لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 2 کیسز میں ریلیف مل گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کی درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائسہ کنڈی نے کی۔ نبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز میں وکیل نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کو عدالت طلب کیا جائے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ پہلے عمران خان کی درخواستِ بریت پر بحث کر لیں، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہو گیا تو کون ذمے دار ہو گا؟
وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، زمان پارک آپریشن کیا گیا، وارنٹ نکالے گئے، حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا ہے، عمران خان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، درخواست پروڈکشن پر نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کا کردار ہے، ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھا، دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا نہ بتایا گیا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔
جج شائستہ کنڈی نے سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہوچکے ہیں؟ جس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہوچکے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 33 منٹ قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 35 منٹ قبل







