جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تاریخی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کے 7 معاہدوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے فریقین کی ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے ملاقات کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تاریخی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سمیت کویتی قیادت کا ان کے دوبارہ انتخاب پر نیک تمناؤں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امیر کویت کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔وزیر اعظم نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کے سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں غذائی تحفظ، ٹیکنالوجی، ہائیڈل پاور، کان کنی اور معدنیات، پانی کی فراہمی اور مینگروو کی بحالی سمیت متنوع شعبوں سے متعلق ہے۔

دنیا

ایران پر پابندیاں تاحال لاگو، تجارتی معاہدے کرنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں: امریکہ

پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران پر پابندیاں تاحال لاگو، تجارتی معاہدے کرنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاک امریکہ سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سکیورٹی ڈائیلاگ میں دہشتگرد گروہوں کی روک تھام اور انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصاً پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد اور دیگر امور پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پہلے پانامہ لیکس کا کیا ہوا تھا جو اب پراپرٹی لیکس کا رولا پڑ گیا ہے، خواجہ آصف

پرویز مشرف، شوکت عزیز، فیصل واوڈا اور بہت سے نام جو سامنے آ رہے ہیں وہ پہلے بھی تھے اور وہ انکاری بھی نہیں تھے، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلے پانامہ لیکس کا کیا ہوا تھا جو اب پراپرٹی لیکس کا رولا پڑ گیا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پہلے پانامہ لیکس کا کیا ہوا تھا جو اب پراپرٹی لیکس کا رولا پڑ گیا ہے۔ نواز شریف جس کا پانامہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اس کو ٹارگٹ کر لیا گیا، اب پراپرٹی لیکس میں کیا نیا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ٹوئیٹ میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف، شوکت عزیز، فیصل واوڈا اور بہت سے نام جو سامنے آ رہے ہیں وہ پہلے بھی تھے اور وہ انکاری بھی نہیں تھے۔

 

پراپرٹی لیکس کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واردات کیا ہوئی ہے کوئی بتائے، یہ پرانی ڈبہ فلم کا چربہ ہے، یہ ڈبہ فلم پہلے بھی چلی ہوئی ہے، وہی کہانی، وہی کردار، وہی نام، اس میں نئی بات کیا ہے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا ہے یہ دو نمبر فلم صرف اصل وارداتیوں سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ہے اور اس کی فنڈنگ بھی وہی واردتیے کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی مقدمات : پی ٹی آئی کے 20 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت کنفرم

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  مقدمات : پی ٹی آئی کے 20 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت کنفرم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانت کنفرم کر دی۔ جس میں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد رہنماء شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 500 سے زائد رہنماء عدالت میں پیش ہوئے۔تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی تاہم عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں، عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll