ملاقات میں پاک سعودی اسٹریٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں نے پاک سعودی اسٹریٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
سمو #ولي_العهد يستقبل قائد الجيش الباكستاني pic.twitter.com/YV9hiHbEHM
— وزارة الخارجية ?? (@KSAMOFA) March 19, 2024
جنرل عاصم منیر اور محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی معاملات ، علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگراعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جب کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 5 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 25 منٹ قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 3 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 2 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- ایک گھنٹہ قبل

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 5 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 3 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل