جی این این سوشل

دنیا

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل پر زیادہ دباؤ ڈالا جائے، امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز

چک شومر نے اپنی تقریر میں نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل پر زیادہ دباؤ ڈالا جائے،  امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن: امریکا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے 19 سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل پر زیادہ دبائو ڈالیں۔

العربیہ اردو کے مطابق سینیٹر ٹام کارپر کی سربراہی میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کا خط سینیٹ میں اکثریت کے حامل اور یہودیوں کے سخت حامی سینیٹر چک شومر کی تقریر کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس میں انھوں نے دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا تھا۔ چک شومر نے اپنی تقریر میں نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کی بعد میں صدر جوبائیڈن نے بھی تائید کر دی۔ 19 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے پہلی مرتبہ صدر جوبائیڈن کو خط لکھ کر متوجہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران انتہائی درجے پر پہنچ گیا ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ امریکی قیادت اسرائیل کو مذاکرات کے لئے ماضی کی سہولت کاری سے بڑھ کر سہولت دے۔

ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

جی پی ٹی فور اوآڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی کے چیٹ باٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ کے استعمال سے جہاں دنیا بھر کے صارفین مستفید ہو رہے ہیں وہیں اب ان کے لیے اس کا اب تک کا سب سے تیز ترین ورژن ”جی پی ٹی فور اومنی یا جی پی ٹی فور او“ میدان میں آگیا ہے۔

یہ ایک ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے مختلف سوالوں کے جوابات دینے کا پابند تو ہوگا۔ ساتھ ہی یہ آڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

صارفین کو اس زیادہ طاقتور اور بہتر چیٹ جی پی 4 او تک مفت رسائی حاصل ہوسکے گی، جو ابھی 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ماڈل جی پی ٹی 4 ٹربو سے دوگنا تیز اور 50 فیصد سستا ہے۔

اس کے علاوہ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ ورژن 50 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ اور گورنر کی لفظی جنگ کے پی ہاؤس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاؤس آجائیں ، اگر گورنر ہاؤس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیں، کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔

گورنرخیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گااور سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں، صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو بھی گورنرہاؤس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے،سیاسی شخصیات کا دبئی لیکس پر رد عمل

اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے، دئبی میں جائیداد اہلیہ نے2017 میں خریدی، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے،سیاسی شخصیات کا دبئی لیکس پر رد عمل

دبئی پراپرٹی لیکس کے معاملے پر سیاسی شخصیات کا رد عمل سامنے آ گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے، دئبی میں جائیداد اہلیہ نے2017 میں خریدی۔

پراپرٹی لیکس سے متعلق وضاحتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ جائیداد کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے جمع کرائے گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ڈیکلیئر کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت جاری کی گئی ہے، بلاول بھٹو کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا کہنا ہے کہ بلاول اور آصفہ بھٹو کے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں۔دبئی پراپرٹی لیکس کے حوالے سے موجودہ خبر میں کچھ نیا نہیں، نہ ہی کچھ غیرقانونی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ دبئی میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں،پراپرٹی لیکس پر شیر افضل مروت نے ردعمل دیا اور اعتراف کیا کہ دبئی میں وہ اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پراپرٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اور الیکشن کمیشن میں 6 سال سے ڈکلیئر ہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ بیرون ملک پراپرٹی کی تصدیق ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے کی جاسکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، پی ٹی آئی کےکسی بھی فرد کا پراپرٹی لیکس میں کوئی ذکر نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll