جی این این سوشل

تجارت

پاک سعودی دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ

برآمدات میں 47 فیصد، درآمدات میں 37 فیصد کی نموریکارڈ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک سعودی دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 47.30 فیصد جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کاحجم 442.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.30 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو300.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، فروری میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدت کا حجم 56.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری میں 57.97 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 43.64 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 504.15 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

تفریح

فلم ”سکندر“ میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کا اعلان

سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلم ”سکندر“ میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کا اعلان

فلم ”سکندر“ میں سلمان خان کی ہیروئین ساوتھ انڈین ادا کارہ رشمیکا مندانا ہوں گی۔

اس حوالے سے فلم ”سکندر“ کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی جس میں باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔

پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے سلمان خان اور اے آر مروگاداس کی فلم ”سکندر“ میں شمولیت کی تصدیق کر دی

رشمیکا مندانا نے تصدیق کی ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ نئی آنے والی فلم“سکندر“ میں کام کریں گی، جس کی ہدایتکاری اے آر مروگاداس کریں گے۔

رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

فلم اگلے سال عیدالفطر پر ریلیز ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

تحریک انصاف کی ریلی ، اسلام آبا د میں دفعہ 144 نافذ

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  کی ریلی ، اسلام آبا د  میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد : اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے  آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذالعمل کردی گئی ہے ۔ 

 تاہم سکیورٹی کے پیشِ نظر  ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا چین سے ثقافتی تعاون بڑھانے کا عزم

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا چین سے  ثقافتی  تعاون بڑھانے  کا  عزم

پاکستان اور چین نے اطلاعات اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے ۔ 

فریقین نے ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ٔ چین کے دوران چینی نیوز ایجنسی شنہوا اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں اور پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چین کے شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

چینی سفیر نے اقتصادی ترقی کیلئے حکومتی معاشی اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب سفر جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll