جی این این سوشل

پاکستان

حکومت جنگلات پر مشتمل ملک کے اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی:وزیراعظم

اگلی نسل کیلئے یہ انمول سرمایہ محفوظ بنانے کیلئے اپنی کوششیں متحرک کریں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت جنگلات پر مشتمل ملک کے اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی:وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت جنگلات میں اضافے، جنگلی حیات کے تحفظ اور کاربن گیسوں کا اخراج کم کرنے میں معاونت کیلئے اپنی سر سبز پاکستان مہم کے نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔

آج (جمعرات) منائے جانے والے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات پر مشتمل ملک کے اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی کیونکہ یہ گزربسر اور قوم کی ماحولیاتی فلاح کے لئے لائف لائن کا درجہ رکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں، سول سوسائٹی اور عوام پر زور دیا کہ وہ سرسبز پاکستان کے حصول میں شراکت دار بنیں۔

شہباز شریف نے مقامی جنگلات کے فوری تحفظ کی ضرورت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے قوم پر زور دیا کہ وہ اگلی نسل کیلئے یہ انمول سرمایہ محفوظ بنانے کیلئے اپنی کوششیں متحرک کریں۔
 

پاکستان

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر نا ممکن ، اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں مذاکرات کی بات کی ،صدرآصف علی زرداری نے اپنی 20منٹ کی تقریر میں صرف عوام کے مسائل کے متعلق گفتگو کی ۔

بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ فلسطین کے مسلمانوں کو جتنی گندم کی ضرورت ہے، بھیجی جائے حکومت بجٹ میں کسانوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے حکومت کو واضح کرنا چاہئے وہ زرعی سیکٹر میں انویسٹ کرنے کےلئے تیار ہے اربوں کی سبسڈیز ہمیں بند کرنی چاہئیں ،براہ راست کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو سبسڈی دی جائے۔

بلاول بھٹوکی تقریرکےدوران اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے،ڈپٹی سپیکر اپوزیشن اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کا کہتے رہے،اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ  کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں اگر کسانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو کل نہیں آج ایکشن لینا پڑے گا ہر طرف سے کسان پریشان ہے حکومت نے برآمد پر بھی پابندی لگائی ہے، کسان جائیں تو جائیں کہاں وزیراعظم کو ڈھوندنا چاہئے کہ کون سے بیوروکریٹ ،وزیر اس میں ملوث تھے یہ نقصان نااہل لوگوں کے فیصلوں کہ وجہ سے ہورہا ہے برآمد پر پابندی ہٹائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ذاتی مسائل پر رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں صرف بانی پی ٹی آئی اور اپنے ساتھیوں کا رونا دھونا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنخواہیں تب حلال ہوں گئی جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور پارلیمان میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، اپوزیشن کو تجویز دوں گا کہ بجٹ میں آپ کی بھی ان پٹ ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کےلئے صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

وفاقی حکومت کا عوام کےلئے نیا بجلی بم تیار، صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملکی مہنگائی 12.20 فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔بجلی کی خریداری میں 21.37 فیصد سود بھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز ہے۔

سی پی پی اے نے فیول کاسٹ کی مد میں 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کو کم ازکم 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ تک بجلی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی کمپنیاں ٹیکسز شامل کر کے صارفین کو بجلی فروخت کریں گی۔

بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریٹر فیس شامل کرنے کی بھی تجویز نیپرا کو بھجوائی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری 300 روپے فی ڈالر میں کرنے کی تجویز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ

فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔

 تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آرکا بتاناہے کہ فتح2  راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل سسٹم فتح-ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو ایویونکس،جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll