جی این این سوشل

تجارت

عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی اونچی اڑان

24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے پرپہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی منڈی  سمیت پاکستان میں بھی سونے کی اونچی اڑان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد پاکستان میں بھی مزید مہنگا ہوگیا۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 4600روپے کے اضافے سے 24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے پرپہنچ گیا۔

اس کےعلاوہ 10گرام سونے کی قیمت 3943 روپے کےاضافے سے1لاکھ 99 ہزار 245روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں47 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2225 ڈالرکا ہوگیا۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 5 سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

 

صحت

صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

3 مئی تک جاری مہم میں 80 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن اکاخیل ،گڈاپ میں نئی تعمیر ہونے والی ڈسپینسری میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم صوبے کے 24 اضلاع میں شروع کی گئی ہے،آج سے 3 مئی تک جاری مہم میں 80 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات دینے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نےمہم کے افتتاح کے موقع پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر تحائف بھی دیئے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم میں حکومت سندھ نے 62ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو تعینات کیا ہے،پولیو ٹیم 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ان کے گھروں، سکولوں،ہسپتالوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر ویکسین فراہم کریں گے،ہماراعزم ہے کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کو مکمل اور محفوظ بنانے کے لئے4ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار ہمارے ساتھ ہیں،افسوس کی بات یہ ہے کہ سندھ بھر میں 11 مختلف مقامات سے ماحولیاتی نمونوں کا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے سے وائرس کی بڑھتی ہوئی گردش کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں،ہمارے فعال اقدامات وائرس کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تمام والدین اور خاندان کے ہر ایک فرد سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو اس معذوری سے بچانے کے لیے فعال طور پر مہم میں حصہ لیں۔ اساتذہ ، میڈیا اور کاروباری اداروں سے گزارش ہے کہ وہ لوگوں کو انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی دیں،آئیے ایک بار پھر سندھ اور پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، ترجمان وائٹ ہائوس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے رفح کے کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی خدشات اور خیالات کو سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اور قابل اعتبار منصوبہ کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔

جان کربی نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رفح آپریشن سے متعلق اگلے ہفتے اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے اور غزہ میں  عارضی جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھیں گے جسے واشنگٹن کم از کم چھ ہفتوں تک جاری رکھنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll