بانی چیئرمین پی ٹی آئی او ر بشری بی بی کی عدالت پیشی کےلئے پروڈکشن آرڈر جاری
عدالتی حکم کے باوجود آج بھی عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوائی گئی


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
معاملے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نےوڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا حکم دیا تھا تاہم آج بھی بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدالت پیشی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان کو 4 اپریل کو عدالت پیش کیا جائے۔
وکلاکی جانب سے عدالت پیشی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
وڈیو لنک کےذریعےحاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سےنوٹس جاری کردیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے حکام نے توہین عدالت نوٹس پر تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
جیل حکام کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرور ڈاؤن ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن نہیں ہو سکی۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 16 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- ایک دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 20 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)


