جی این این سوشل

پاکستان

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1420.87 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈاکی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےجاری اعدادوشمار کے مطابق پیر کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار300 کیوسک اور اخرج 36 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد17 ہزار 100کیوسک اور اخراج17 ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد24 ہزار700 کیوسک اور اخرج 24 ہزار700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1420.87 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.302ملین ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1076.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.158 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.030 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

 

پاکستان

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے آخر میں ہیٹ ویو کا دوسرا سپیل 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2 تا 3 دن پر محیط ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاقوں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ، بہاولپور اور رحیم یارخان میں ہیٹ ویو کا زیادہ خطرہ ہے۔

دوسری طرف برسات سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران تسلیم کیے گئے مطالبات سے متعلق ا ہم اعلان متوقع ہیں۔

شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں مستقبل میں کسی بھی بڑے تنازع سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، اس کے علاوہ انہیں آزادکشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، رجسٹرار آفس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا۔ 

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں لی جاتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے 6 ججز کےخط پر ازخود نوٹس کی کارروائی میں یہ بات واضح کی تھی اور  بتایا تھا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابرستارکو جج بنانےکی منظوری دی تھی جب کہ ہائیکورٹ پریس ریلیز میں وضاحت تھی کہ جسٹس بابرستار نے بتادیا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔

واضح رہےکہ فیصل واوڈا نےجسٹس بابرکی تعیناتی سےقبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا اور کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھے 15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll