جی این این سوشل

علاقائی

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا فوڈ ٹیسٹنگ کے لیےاین آئی ایچ کے ساتھ معاہدہ

معاہدے پر ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اور چیف نیوٹریشن ونگ ڈاکٹر تنویر نے دستخط کیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا فوڈ ٹیسٹنگ کے لیےاین آئی ایچ کے ساتھ معاہدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور فوڈ ٹیسٹنگ کے لیےاین آئی ایچ کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

معاہدے پر ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اور چیف نیوٹریشن ونگ ڈاکٹر تنویر نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت خوراک کے نمونے چیکنگ کے لیے این آئی ایچ لیبارٹری میں بھیجے جاسکیں گے اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں بھی تیزی آئے گی۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم مختلف ریسٹورنٹس میں چیکنگ کی خصوصی مہم کا آغاز کرے گی۔ معاہدے کے تحت این آئی ایچ کی جانب سے فوڈ اتھارٹی سٹاف کی ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔

 

 

 

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

شرح سود 22 فیصد پر مستحکم رہے گی، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا,اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر مستحکم رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے موجودہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ آج اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ معاشی استحکام کے اقدامات مہنگائی اور بیرونی پوزیشن دونوں میں خاطر خواہ بہتری لانے میں کردار ادا کررہے ہیں اور معتدل معاشی بحالی آرہی ہے تاہم مہنگائی کی سطح اب بھی بلند ہے۔

پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، توانائی کے گردشی قرضے اور آئندہ بجٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات مہنگائی کے منظرنامہ کے لیے خطرہ ہیں، اجناس کی عالمی قیمتیں لچک دار عالمی نمو کے ساتھ اپنی پست ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔

حالیہ بین الاقوامی واقعات نے بھی ان کے منظرنامے کے بارے میں غیریقینی کیفیت میں اضافہ کیا ہے، مزید برآں، مہنگائی کے قریب مدتی منظرنامے کے حوالے سے آئندہ بجٹ اقدامات کے مضمرات ہوسکتے ہیں۔

مجموعی طور پر کمیٹی نے ستمبر 2025ء تک مہنگائی کو کم کرکے 5-7 فیصد ہدف کی حدود میں لانے کے لیے موجودہ زری پالیسی موقف کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ زری پالیسی کمیٹی کی توقعات کے مطابق مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی کے دوران مہنگائی نمایاں طور پر معتدل رہنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں عمومی مہنگائی کم ہوکر سال بہ سال 20.7 فیصد رہ گئی جو فروری میں 23.1 فیصد تھی۔ اسی عرصے میں مہنگائی فروری کی 18.1 فیصد شرح سے خاصی کم ہوکر 15.7 فیصد رہ گئی۔

مربوط زری سختی اور مالیاتی پالیسی کے ردِعمل کے ساتھ ساتھ دیگر عوامل، جن کی بنا پر یہ سازگار نتائج بشمول اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی، کے باعث غذائی رسد اور بلند اساسی اثر میں بہتری آئی۔

واضح رہے کہ جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار 200 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد 100 انڈیکس 73 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے کاروبار روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 72742 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll