جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد

صدر مملکت صدر آصف علی زرداری  نے ملک کیلئے ہندو برادری کی خدمات کو سراہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔

صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہولی کا تہوار اچھائی کی برائی پر فتح کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان تمام مذاہب سے وابستہ افراد کا ایک حسین گلدستہ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بطور پاکستانی ہمیں اپنے معاشرے کی زبانوں، ثقافت اور کثیر مذہبی خصوصیات پر فخر ہے۔

صدر مملکت صدر آصف علی زرداری  نے ملک کیلئے ہندو برادری کی خدمات کو سراہا ، شہباز شریف نے کہا کہ آیئے اس دن کو اپنے اختلافات ختم کرنے کی ایک قوت کے طور پر منائیں۔

 

 

پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقص اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے ، اُنہوں نے کہا کہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ مشق کی بے وقعتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020  سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو مخصوص خدشات کا حامل ملک قرار دینے کی سفارشات کو نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کی وقعت اس صورت میں زیادہ ہوتی اگر یہ دوہرے معیار اور جغرافیائی سیاسی تحفظات سے پاک ہوتی اور اس میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے گیمبیا میں حالیہ ختم ہونے والے پندرھویں اسلامی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر مضبوط اور واضح موقف پر او آئی سی کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود افراد اور تنظیموں سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات پر فکر مند ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف بامعنی اور موثر کارروائی کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

ایف آئی اے نے  کارروائی کرتے ہوئے کچا راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑ لیا۔ ڈاکٹر اویس اور گینگ کے دیگر ارکان 5 سال سے مقدمے میں اشتہاری تھے۔

جس کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران  شمع ہسپتال ست  2 ڈونر اور 2رسیوور پکڑے گئے،جس میں سے ڈونرز عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھاریاں کے رہائشی امتیاز احمد کو20 لاکھ روپے میں گردہ لگایا گیاجبکہ فیصل آباد کی بزرگ خاتون شاہین کوثر کو بھی شمع ہسپتال میں غیر قانونی طور پر گردہ لگایا گیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے  فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll