جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو عوام مسترد کر چکے ہیں : بلاول بھٹو

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ بڑی بڑی باتیں کرنا وزیر اعظم عمران خان کی عادت ہے،عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو عوام مسترد کر چکے ہیں : بلاول بھٹو
عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو عوام مسترد کر چکے ہیں : بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے نام نہاد کرپشن کے اعداد و شمار میں مبالغہ آرائی کی گئی، اب جعلی معاشی ترقی کے گن گائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرحِ غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی بدحالی کو ایڈٹ کر کے معاشی ترقی بنا دینے سے پاکستان کے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی۔ عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیاکہ اگرمعاشی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے تو پی ٹی آئی کیوں کے پی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟  عالمی اداروں کی جانب سے شرح غربت 40 فیصد کا اندازہ ایک تشویش ناک صورت حال کی طرف اشارہ ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ  تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا،  ایسے میں فراڈ معاشی ترقی کی باتیں عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکارہی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ  مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑا جائے۔ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیالیا مگر انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے۔ پی پی پی چئیرمین نے مزید کہا کہ  نصف صدی کے تجربے کی حامل پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت کو درست کرسکتی ہے۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll