Advertisement
علاقائی

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 27th 2024, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستیں خارج

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

گزشتہ سماعتوں کے دوران چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے رانا سعید ران ایڈووکیٹ جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی جانب سے خاقان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

پراسیکیوشن ٹیم نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے، ملزمان نے فیل اُمیدواروں کو پاس کیا اور ان کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔

 ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق پرنسپل سیکرٹری کا بھرتی کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل کی روشنی میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سناتے ہوئے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
Advertisement