جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ایبٹ آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس رونمائی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 اور 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے سرمایہ کاری اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہو گا۔  اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شہباز شریف کی ملاقات سعودی عرب کے توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعود سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی تجارت کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ سے بھی ہو گی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات سعودی وزیر خزانہ فیصل بن فدیل اور منصوبہ بندی کے وزیر سلطان عبدالرحمان سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی وزیر صنعت اور قدرتی وسائل سے ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ماحولیات کے وزیر اور دوسری کئی اہم سعودی تاجروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری خارجہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی وفد 29 اپریل کو وطن واپس روانہ ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll