جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت

گیس کی چوری سے بھی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران کامیابی کا حصول یقینی بنانے کے لئے تمام جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ''غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اقدامات'' کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سمگلنگ بجلی و ٹیکس چوری اور دیگر جرائم کو روکنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ محصولات بجلی اور گیس کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر چوری کی روک تھام کے لئے مسلح افواج سمیت وفاقی وصوبائی حکومتوں اور تمام اداروں کو ملکر کام کرنا چاہئے۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی ضیاع کے علاوہ ہمیں سالانہ پانچ سو ارب روپے کی بجلی چوری کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی چوری سے بھی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، ٹیکس نظام میں خامیوں کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا اربوں روپے کے محصولات قومی خزانے سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا ستائیس سوارب روپے کے ٹیکس مقدمات مختلف ٹربیونلز میں زیر التواء ہیں۔وزیراعظم نے کہا اگر ہم اس رقم کا نصف بھی وصول کر لیں تو پاکستان کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کیا جاسکتا ہے جو ملک میں مزید کینسر ہسپتالوں کی تعمیر تعلیم کے شعبہ میںبہتری لانے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے کافی ہوگا۔شہبازشریف نے کہا حکومت نے ٹیکسوں کے نظام کی اصلاح اور ہر قسم کی ٹیکس چوری کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کسی اثر و رسوخ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ملک میں امن عامہ کی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ کو پوری طرح چوکس رہنے اور صوبوں کے ساتھ مربوط روابط قائم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پرقومی معیشت کی بحالی سے متعلق حکومتی اقدامات کی حمایت کے لئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔
 

پاکستان

جماعت اسلامی کا 16 مئی کو حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑے گی، امیر جماعت اسلامی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا  16 مئی کو حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے 16 مئی کو حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مسائل حل کرنے کے لیے مجبور کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، کراچی کے عوام جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں، جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے، جماعت اسلامی ایک ادارہ ہے، یہ وراثت پر نہیں چلتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑے گی، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی دیتا ہے اور جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی کی آواز اب پورے پاکستان میں لیکر جائیں گے، کراچی منی پاکستان ہے، کراچی میں کوئی پارٹی ان نہیں کرتی ہے، کراچی کو ایڈہاک پرچلایا جاتا ہے، کراچی کی آبادی ساڑھے 3 کروڑ بنتی ہے،تینوں نے ملکر کراچی کی آبادی کو کاؤنٹر کیا ہے، مردم شماری کے معاملے کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے فور پر پیکج کا اعلان ہوتا رہا لیکن کے فور منصوبہ نہیں بن سکا، ایس فور سیوریج کا منصوبہ نہیں بنا، سرکلر ریلوے کا کئی بار افتتاح کیا گیا، کراچی کے مسائل کو کوئی حل نہیں کرنا چاہتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں امتحانات کے لیے سینٹرز فروخت ہوچکا ہے، بچے زمین پر بیٹھ کر پرچے دے رہے ہیں، کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سینٹرز پر بجلی نہیں ہوتی ہے، مافیاز کو مسلط کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال سب کو معلوم ہے، ایک بچے کو زنجیروں سے باندھا ہوا تھا سب نے وڈیو دیکھی، لوگ موٹر وے پر سفر نہیں کررہے ہیں ، پیپلز پارٹی کی مسلسل 16 سال سے حکومت ہے، ان کی ملی بھگت کے بغیر ڈاکو طاقتور نہیں ہوسکتے ہیں، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا اشتراک ہے، 70 افراد اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق ہوئے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو ظالم حکمرانوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونا ہوگا، ہم ظالم طبقے سے اپنا حق لیں گے، لاہور میں کسانوں کا مسئلہ ہے، ایک طرف بڑے جاگیر دار ہیں تو دوسری طرف چھوٹا کسان ہے، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گندم خریدیں گے، پنجاب میں بھتیجی کی حکومت ہے، حکومت اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت والے فارم 47 کی بنیاد پر ہم پر مسلط ہوئے ہیں، یہ حکمران فیملی انٹرپرائیزز ہیں اور اب کہہ رہے ہیں گندم نہیں خریدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم بحران ابھی تک حل نہیں کیا گیا، جاگیرداروں پرٹیکس نہیں لگایا جاتا، کاشتکار جو 10 سے 15 ایکڑ کے مالک ہیں ان پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے جبکہ ہزاروں ایکڑ زمینوں والے ٹیکس نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ 16 مئی کو لاہور میں کسانوں کا مارچ ہوگا اور اس مارچ میں عوامی مسائل اور کسانوں کے حق پر بات ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے، آزاد کشمیر کی صورتحال پر جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے جب کہ ہم پرامن احتجاج اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے مسائل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آزاد کشمیر میں جو صورتحال پیش آئی وہ تشویشناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت وہاں احتجاج حکومت کے باعث ہوا، جب لوگوں کو کچھ بھی فراہم نہیں کیا جائے گا تو عوامی ردعمل فطری ہے تاہم شرپسندوں کی کسی صورت سپورٹ نہیں کرسکتے اور آزاد کشمیر میں کی گئی بیوقوفی کی وجہ سے بھارت ہم پر بات کرنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم پر حکمران بات نہیں کرتے، بھارت جو کچھ کررہا ہے اس پر ہماری حکومت خاموش ہے لیکن بھارت کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیچھے ہٹنے کا پیغام دیا گیا ہے، جسٹس بابر ستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔

جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی ، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔  پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات میں بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے 

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں، متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے، ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، بیرسٹر گوہر

یہ ایسا ہائبرڈ سسٹم بنایا ہے کہ نہ اپوزیشن ہے اور نہ ہی حکومت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، یہ ایسا ہائبرڈ سسٹم بنایا ہے کہ نہ اپوزیشن ہے اور نہ ہی حکومت ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کبھی اس ہاؤس اور اس کے ممبران کے تقدس کو پامال نہیں کرسکتے، عمر ایوب خان اس ہاؤس میں 22 سال رہے اس پر کبھی کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا نہ ایوان میں کسی قسم کی غلط زبان استعمال کرنے کا الزام لگا اسی وجہ سے عمران خان نے ان کو لیڈر آف اپوزیشن مقرر کیا ان پر ہمیں فخر ہے خواجہ آصف جیسے فارم 47 پر آنے والے کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے اس طرح برتاؤ کرتے جو کل خواجہ آصف نے کیاہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ڈان لیکس اور پانامہ لیکس والے یہ ہیں، وکیلوں والا یونیفارم پہن کر کیس کرنے والا نواز شریف تھا، آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، یہ ایسا ہائبرڈ سسٹم بنایا ہے نہ اپوزیشن نہ حکومت۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں رول آف لاء ہو سب کے لیے انصاف ہو جہاں ججوں کے کمروں میں کیمرے نہ لگے ہوں ہم ملک و قوم کی خاطر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں ہو چکیں اور پاکستان کی عوام اچھی طرح جان چکے اصل جمہوری لوگ کون ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کس طرح کے الیکشن کرائے، 175 سیاسی جماعت میں سے صرف پاکستان تحریک انصاف سے نشان چھینا گیا، پی ٹی آئی جیسے صاف شفاف پارٹی انتخابات کسی جماعت نے تاریخ میں نہیں کروائے۔ عمران احمد خان نیازی اس ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے، آپ نے ہمارا نشان چھینا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے عوام نے ساتھ نہیں چھوڑا عوام نے عمران خان کے امیدواروں کے نشانات پہچانے اور عمران خان کو اکثریت دی۔

گوہر علی خان نے مزید کہا کہ کیا انکی اٹھارہ مہینے کی حکومت کی فسطائیت ان کو یاد نہیں، ہماری خواتین جو پکڑی جارہی تھیں ان کو یاد نہیں، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے دور دور تک کوئی تعلق ہے آپ نے ان کو پندرہ سال کی سزا دی۔ ڈان لیکس والے آپ تھے، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آپ تھے، پانامہ میں نام والے آپ تھے، میموگیٹ والے یہ تھے،

شہباز شریف کے پاس آج بھی اکثریت نہیں یہ جعلی حکومت ہے یہ خواجہ آصف تو اقامہ والا یہ تو دبئی جاکے کام کرے گا ہمارے لوگ کیا کریں گے 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll