پاکستان
پاکستان اور سنگا پور کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر غور
انہوں نے کہا کہ پاکستان مرغی، گوشت اور سمندری غذا سمیت پروسیس شدہ کھانے کی اشیاء برآمد کرکے سنگاپور کے لیے خوراک کی فراہمی کا ایک مستحکم ذریعہ بن سکتا ہے
اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے سنگاپور کے کاروباری اداروں کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے پر زور دیا ہے
وہ سنگاپور میں پاکستان کی نئی تعینات ہونے والی ہائی کمشنر رابعہ شفیق سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مرغی، گوشت اور سمندری غذا سمیت پروسیس شدہ کھانے کی اشیاء برآمد کرکے سنگاپور کے لیے خوراک کی فراہمی کا ایک مستحکم ذریعہ بن سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی
برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) سے پابندی ختم کر دی
جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں
برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) سے پابندی ہٹا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایکس جسے ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اب اس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں ، ایکس نے عدالتی احکامات کی ایک سیریز کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کر دیے ہیں۔
عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تاکہ اس پلیٹ فارم کو جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اس کے لاکھوں برازیلی صارفین کے لیے دوبارہ قابل رسائی بنایا جائے۔
علاقائی
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں
کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 سے 17 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں، جبکہ گوراقبرستان پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، جبکہ تین تلوارپرپولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے،لہذا کوئی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کریں۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان کے مطابق 2 مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، جبکہ پولیس کی نفری تعینات ہے، اس دوران امن وامان برقراررکھا جائے گا، ریڈ زون، تین تلوارآنے اورجانے والےراستوں پرپولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول
آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی
پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے باضابطہ درخواست جمع کرائی جو کہ وزارتِ داخلہ کو موصول بھی ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن کے مطابق بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملنے کی درخواست ہے.
آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی۔ پی ٹی ایم نے پہلا معرکہ سر کر لیا ! درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی چیئرمین عمران خان سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ