فرانسیسی سفیر نے فرانس کے وزیر اعظم جبریل اٹل کی طرف سے تہنیتی خط پہنچایا
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ فرانسیسی سفیر نے فرانس کے وزیر اعظم جبریل اٹل کی طرف سے تہنیتی خط پہنچایا۔ وزیراعظم نے تہنیتی پیغام پر فرانسیسی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فرانس کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں ،اگرچہ چند سال پہلے یہ تعلقات مشکل دور سے گزرے تھے لیکن اب دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 11 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 11 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 14 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 15 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 15 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 10 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 10 گھنٹے قبل