ہم نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے جو جیتے ہیں ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوصلے، صبر اور استحکام اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے، 19 کیسز ہیں اور انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کر لیا، جو جیتے ہیں ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لا رہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے مجھے کوئی علم نہیں، نہ ٹی وی دیکھ رہا ہوں نہ اخبار پڑھ رہا ہوں اور نہ ٹویٹ کر رہا، میں صرف ریسٹ کر رہا ہوں کیونکہ ریسٹ از دی بیسٹ۔

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 12 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 7 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 7 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 9 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 12 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 11 گھنٹے قبل