وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا،پاکستان نے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان کی 7 قسطیں ارسال کی ہیں جبکہ مزید ایک عید کے بعد بھیجی جائے گی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد اے اے ربی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کی جانب سے ان کے دوسری بار وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فلسطین کے ساتھ تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان تسلسل سے مسئلہ فلسطین کی اقوام متحدہ ،او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیر اعظم نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں تسلسل سے جاری حالیہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر اور معصوم فلسطینیوں پر یہ اسرائیلی بربریت فی الفور بند ہونی چاہیے۔انہوں نے 17 ہزار بچوں سمیت 32 ہزار فلسطینیوں کی بہیمانہ اموات پر تعزیت کا اظہاراور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں سے 70 ہزار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 گھنٹے قبل



