جی این این سوشل

دنیا

فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ، یوم القدس فلسطینی کاز کے لیے وقف ہے،ایران

بلا شبہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا اور اہم ترین مسئلہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ، یوم القدس فلسطینی کاز کے لیے وقف ہے،ایران
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے عالمی یوم قدس کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا اور اہم ترین مسئلہ ہے، یوم القدس خاص طور پر فلسطینی کاز کے لیے وقف ہے، یہ دن دنیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ خود ارادیت کے اصول پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے معاہدے کی تجدید کرے۔

سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے اتحاد کی علامت کے طور پر عالمی یوم قدس کے نام سے جانا جاتا ہے، بلا شبہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا اور اہم ترین مسئلہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم القدس خاص طور پر فلسطین اور فلسطینی کاز کے لیے وقف ہے لیکن اس سے آگے یہ عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کے محور کے طور پر، قتل و غارت اور غاصبانہ قبضے کے ظلم کے خلاف جنگ میں مسلم ممالک کی بیداری اور اتحاد کا دن ہے۔

یہ دن دنیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ بے گھر فلسطینی قوم کے 70 سال کے جبر کو یاد کرے اور خود ارادیت کے اصول پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے معاہدے کی تجدید کرے۔

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد،  باجماعت نماز مغرب ادا کی

وفد مولانافضل الرحمان کو مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد،  باجماعت نماز مغرب ادا کی

آئینی ترامیم کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد،  باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔

خیال رہے کہ حکومتی وفد کے مولانا سے ملاقات کے بعد  پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔

پی ٹی آئی وفد میں شبلی فراز، عمر ایوب اور اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وفد مولانافضل الرحمان سے آئینی ترامیم کےمجوزہ پیکج پرتبادلہ خیال کرےگا اور انہیں مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ

جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ

امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم سابق صدر محفوظ رہے۔

غیر ملکی رساں اداروں کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں فلوریڈا میں موجود ہیں۔ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس سے محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے اور باوثوق ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد گالف کورس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم پام بیچ کاؤنٹی میں واقعے کی شیرف کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر 2 بجے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا  ہے۔ 

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کرکے 249.69 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے کی کمی کرکے 158.47 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی کرکے 141.93 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ 

نئی قیمتیں رات 12 بجے سے لاگو ہو گئیں۔ قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll