جی این این سوشل

پاکستان

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا، عبوری ضمانت منظور

جب تک عدل کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا، عبوری ضمانت  منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی۔

کیس کی سماعت سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکیل علی بحاری مرتضیٰ طوری کے ہمراہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کردی، جس پر عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

عدالت پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ڈیڑھ سال پہلے سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا، عدل کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ ججز کی بات نہیں ، دو ہزار ججز کے ساتھ ایسا ہورہاہے، جو اعظم سواتی کے ساتھ ہوا، سب کے ساتھ ہورہاہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ماضی کی طرح ہی ہوگا۔

پاکستان

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی نوروالی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کالز پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے۔

یاد رہے کہ فون کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا تھا ، نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میر علی میں گرلز سکول کو اڑا دیا گیا جبکہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف استاد کو بھی قتل کر دیا گیا ۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

شاہ رخ خان فرح خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ فرح خان کی والدہ کی وفات کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ رات ہی فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا بھی تھیں۔

شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی بہت پرانی ہے۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فرح خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کامیاب سیاست کیلئے مشورہ

جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چوہدری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا میاب سیاست کیلئے مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیاب سیاست کے لئے مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll