Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 7th 2024, 12:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

پنجگور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آٗئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 اور 6 اپریل کی درمیانی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پنجگور میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مرنے والے دہشت گردوں میں اسد اور حسرت شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Advertisement
Advertisement