Advertisement
پاکستان

سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی آج پا کستان پہنچیں گے

ان ملاقاتوں کے دوران فریقین سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 7th 2024, 11:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی آج پا کستان پہنچیں گے

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی پاکستان کے نوروزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم پاکستان میں اپنی عید یتیم بچوں کے ساتھ منائیںگے اور فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید کی امامت کرائیںگے۔معزز مہمان اپنے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور وزیرمذہبی امور سمیت پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے دوران فریقین سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement