Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات

اساتذہ اور طلبا نے کہا کہ اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی سے علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچائی جا سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اپریل 7 2024، 11:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان میں  پاک  فوج کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات

'علم سب کے لیے' مہم کے تحت پاک فوج کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول ایاز کوٹ خوشحالی شمالی وزیرستان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

نئے تعلیمی سال کے لیے والدین اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو داخلہ دیں ، تقریب کے دوران طلبا نے تقاریر کے ذریعے تعلیم، سکول اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تقریب کے اختتام پر تمام طلبا میں سکول بیگز، سٹیشنری اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

اساتذہ اور طلبا نے کہا کہ اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی سے علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement