پاکستان

ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی رفتار بارے خصوصی ہدایات

دانوں کو ہمیشہ نئی بوریوں میں ذخیرہ کرنا چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Apr 8th 2024, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی رفتار بارے خصوصی ہدایات

فیصل آباد: ماہرین زراعت نے گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی رفتار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کے اچھی طرح پک کر تیار اور خشک ہونے پر برداشت کے مراحل میں ضروری ہدایات اور سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہاکہ تھریشر تیز چلنے سے گندم کے دانے ٹوٹ جاتے ہیں اور کم رفتار سے دانوں کے ساتھ گندم کے سٹوں کے ٹکڑے بھی نکل آتے ہیں لہٰذا تھریشر کی رفتار کو مناسب رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بارش کے دوران گندم کے دانوں کو اچھی طرح ڈھانپ دینا چاہیے اور بیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے دھوپ میں بکھیر کر اچھی طرح خشک کر لینا چاہیے تاکہ دانوں میں نمی کا تناسب 10فیصد سے زیادہ نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ دانوں کو ہمیشہ نئی بوریوں میں ذخیرہ کرنا چاہیے تاہم پرانی بوریوں میں دانے ذخیرہ کرنے سے پہلے بوریاں اچھی طرح جھاڑ لینی چاہئیں۔