پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان مقرر
اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کیا جس کے بعد اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کی ہے
تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
100 انڈیکس 3 ہزار 357 پوائنٹس اضافے کے بعد 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج ،اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی
پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تین مختلف اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تین اسپتالوں میں 10 جاں بحق افراد اور 71 زخمی لائے گئے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 سول اور 4 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔ پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں۔
سی ڈی اے اسپتال میں 2 سول زخمی افراد لائے گئے جن میں ایک آنسو گیس شیل سے زخمی ہوا اور ایک کو کندھے میں گولی لگی۔ پمز اسپتال میں 27 پولیس اہلکار اور 14 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ اسپتال لائے گئے 7 جاں بحق افراد میں سے 4 سکیورٹی اہلکار اور 3 سول افراد شامل ہیں۔
پولی کلینک میں 3 جاں بحق اور 28 سول افراد زخمی حالت میں لائے گئے۔
واضح رہے کہ رات گئے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی