اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) نے ہنگامی صورت حال میں فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دےدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج، عمرہ عازمین اور بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) نے ہنگامی صورت حال میں فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دےدی ہے۔
ذرائع ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو لگائی جاسکےگی، حاملہ خواتین کو بھی فائزر ویکسین لگائی جاسکےگی اور فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والوں کو بھی لگےگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید92فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار022ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 26ہزار 695ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح 3۔93فیصدرہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ40ہزار 989110 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار132افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20ہزار 488ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 073افراد جان کی بازی ہار گئے
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 33ہزار450ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4113 افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار370کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 285 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار446جبکہ اموات کی تعداد763 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 608افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار344ہوچکی ہے جبکہ 549افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3889 فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 52 ہزار574مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 7 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 3 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)

