سستی روٹی پر عمل درآمد نہ کراسکا تو کرسی چھوڑ دوں گا، وزیر اعلیٰ کے پی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک اب مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، دوسروں کے گھروں میں گھسنے والے یہ سوچیں کہ ان کے بھی گھر ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنے گھر میں ووٹ نہیں، آپ وہی فیصلے کریں جس پر عمل کرا سکیں۔ سستی روٹی پر عمل درآمد کراکر دکھاؤں گا، اگر عمل درآمد نہ کراسکا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔جو اصلاح کے لئے تیار نہیں وہ سزا کےلئے تیار ہو جائے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کا ایک اور تجربہ کیا جارہا ہے، قوم مزید تجربوں کی متحمل نہیں ہو سکتی، پی ڈی ایم ون کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، یہ ملک کہاں سے کہاں چلا گیا، قوم کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے جو حالات بنائے وہ بھی سب کے سامنے ہیں، ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی سوچیں، لندن پلان اور کوئی پلان کرکے اور تجربے نہ کریں، مہنگائی سے پریشان ہے،عوام کے مسائل کا سوچیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں بھی ہیلتھ کارڈ دیا تھا آپ نے بند کردیا، ہم نے روٹی سستی کی ہے، میں عملدرآمد کراکر دکھاؤں گا، اگر عملدرآمد نہ کراسکا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی حکومت اور کارکردگی سب کچھ ٹک ٹاک پرچل رہی ہے ،قوم مزید بے وقوف نہیں بن سکتی، میں ٹک ٹاک کا کوئی جواب نہیں دیتا، قوم کی بہتری کیلئے کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
قبل ازیں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور انسداد دہشتگری عدالت پیش ہوئے۔
سابق سینیٹر شبلی فراز بھی ایس ایس پی انویسٹی گیشن،تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، جج طاہر عباس سپرا نے آئی او سے استفسار کیا کہ شبلی فراز آپ کو تفتیش کے لیے چاہیئے جس پر تفتیشی افسر نے کہاکہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی ۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت کی درخواست دائر ہوئی، بریت بھی ہوگئی ، ایک کے لیے تفتیشی کہہ رہا کہ شواہد موجود نہیں ہے باقی کا کیا ہوگا ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 10 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 10 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 8 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 8 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 9 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 10 گھنٹے قبل