Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کیلئے آر اوز سے خالی کاغذات پر دستخط  کرائے گئے، رئوف حسن 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 21st 2024, 4:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے الزام لگایا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیلئے آر اوز سے خالی کاغذات پر دستخط کرائے گئے ہیں۔ حکم نہ ماننے والے افسران کو پکڑ کر ٹارچر کیا جاتا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی فیملیز کیساتھ بدتمیزی معمول بن چکی ہے۔ 

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جن لوگوں کو پکڑا گیا ان میں بے گناہ لوگ شامل ہیں۔ 

رئوف حسن کا کہنا تھا کہ 6 ججز کے کے خط کو متعلقہ فورم پر سنا جائے اور ان انصاف فراہم کیا جائے۔

Advertisement