پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے مجموعی طور پر 630 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان کی جانب سے غزہ کی مظلوم عوام کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینیوں کی مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی آٹهویں کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی سے روانہ کر دی گئی۔
پاکستان میں تعینات فلسطین کےسفیر،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی تقریب روانگی میں شرکت کی ، بحری جہاز امدادی سامان لیکر مصر کی سید پورٹ پہنچے گا۔
امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا ، امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ 350 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں ادویات و طبی سامان، خشک خوراک، ہائی جین کٹس، خیمے اور جیریکین شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے مجموعی طور پر 630 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل بھیجے گئے سامان ميں خیمے، سرجیکل سامان، ادویات اور فوڈ پیکس و دیگر اشیائے ضروریا شامل تھیں۔
پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 43 منٹ قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل




