انگلش پریمیئر لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری

لیگ میں آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 22nd 2024, 12:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انگلش پریمیئر لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری، لیگ میں آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

آرسنل نے وولور ہیمپٹن کو شکست دی،ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کو مات دی،آسٹن ولا نے بورن مائوتھ کو پچھاڑا،کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو ہرا دیا اور لیورپول نے فلہم کو شکست دی۔ 

آرسنل اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم کے لینڈرو ٹروسارڈ اور مارٹن اوڈیگارڈنے ایک ایک گول کر کے وولور ہیمپٹن کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔گڈیسن پارک لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

ایورٹن کی طرف سے ادریسہ گوئے اور ڈوائٹ میک نیل نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹن ولا اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ایک میچ ولا پارک برمنگھم کے مقام پر کھیلا گیاجس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بورن مائوتھ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ آسٹن ولا کی طرف سے مورگن راجرزنے 45ویں، موسی ڈیبی نے 57 ویں اور لیون بیلی78 ویں منٹ پر ایک ایک گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

بورن مائوتھ کی طرف سے واحد گول 31 ویں منٹ پر ڈومینک سولانکےنے سکور کیا۔سیلہرسٹ پارک لندن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس اورویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے پچھاڑ دیا۔

کرسٹل پیلس کے جین فلپ میٹیٹا نے دوجبکہ مائیکل اولیس، ایبریچی ایز،ایمرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی طرف سے مائیکل انتونیو اور ڈین ہینڈرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔

کریون کاٹیج لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں لیورپول اور فلہم کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں لیورپول کی ٹیم نے فلہم کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔لیورپول کی طرف سے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ،ڈیوگو جوٹا اور ریان گریونبرچ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ فلہم کی طرف سے واحد گول ٹموتھی کاسٹگن نے سکور کیا