اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے آپ کو ڈیمو کریٹک موومنٹ کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں کہ آکر حکومت گرادو، ان سب کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اسلام آبا دمیں 62 کلومیٹڑ طویل لودھراں ملتان ہائی وے کی ترقی اور بحالی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیر اعظم نےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں آنے کے پہلے ہفتے ہی لوگوں نے سوال کرنا شروع کردیا تھا کہ نیا پاکستان کہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے بہت صبر کیا، اپوزیشن نے بھی بہت تنقید کی اور ہمارے لوگوں کو بہت مشکل وقت سے گزرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی میڈیا نے ایسا تاثر دیا تھا کہ ایک بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا، معاشرے میں جدوجہد سے تبدیلی آتی ہے، کوئی معاشرہ بغیر جدو جہد کے تبدیل نہیں ہوسکتا۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے خود کو آزاد کرنا ہے جیسے انگریزوں سے آزادی حاصل کی گئی تھی، چاہے مافیا سے یا کرپٹ نظام سے آزادی حاصل کرنی ہو یہ فوراً نہیں ہوسکتی اس کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نظام بدلنے کے لیے ایک بہت بڑی جدو جہد چل رہی ہے، ہرجگہ مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جن کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے ، جدو جہد قانون کی حکمرانی کی جدو جہد ہے، آج جو بھی ملک خوشحال ہے وہاں قانون کی حکمرانی ہے، وہاں کوئی چینی، قبضہ، سیاسی مافیا نہیں۔ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں اس لیے یہ پریشان ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع ہیں، کورونا کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بہت متاثر ہوا، اب جیسے جیسے دنیا میں ویکسین لگائی جارہی ہیں یہ شعبہ واپس بحال ہوگا۔ ملکی انڈسٹری اور زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔ تعمیراتی شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے اورلوگوں کو روزگار مل رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو کہنا چاہتا ہوں مشکل وقت سے ہم نکل گئے ہیں، اب نمو کا وقت ہے لوگوں کو نوکریاں دینے کا وقت ہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 21 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 20 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل



