جی این این سوشل

پاکستان

وزیرداخلہ کا اسلام آباد کو سیف زون بنانے کیلئے نئی فورس لانے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیف زون بنانے کیلئے نئی فورس لانے کا اعلان کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرداخلہ کا اسلام آباد کو سیف زون بنانے کیلئے نئی فورس لانے کا اعلان
وزیرداخلہ کا اسلام آباد کو سیف زون بنانے کیلئے نئی فورس لانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد وزیرستان کے 2 روزہ دورے پر روانگی سے قبل  ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ  8 سے 10 روز میں اسلام آباد کے لیے نئی فورس شروع کرنے اور دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کچھ عرصے سے اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، اسلام آبادمیں رات کو بھی 2 پولیس اہلکار شہید ہوئےہمارے دورمیں پولیس کے شہدا کی تعداد 9 ہو گئی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو سیف زون  بنائیں گے، مذکورہ نئی فورس کے پیٹرولنگ اسکواڈ میں ڈیڑھ سو موٹر بائیکس  اور20گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔انہوں  نے مزید بتایا کہ بارڈر مینجمنٹ کے معاملات دیکھنے شمالی وزیرستان جا رہا ہوں ، افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہو گا جبکہ ایران کے ساتھ سرحدی باڑ سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔  عمران حکومت کی خواہش ہے اور کام شروع کر دیا گیا ہے کہ تمام سرحدوں پر ایسا سسٹم لایا جائے جہاں پر الیکٹرانک انٹری اور ایگزٹ ہو۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی کے پیش نظر جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کا سخت اور فعال نظام متحرک کرنے کی تجویز دے دی، اداروں کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ  روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈی لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت و دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔

سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے تمام رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کر کے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اور اشیاء کی فراہمی کے لئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کےلئے صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

وفاقی حکومت کا عوام کےلئے نیا بجلی بم تیار، صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملکی مہنگائی 12.20 فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔بجلی کی خریداری میں 21.37 فیصد سود بھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز ہے۔

سی پی پی اے نے فیول کاسٹ کی مد میں 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کو کم ازکم 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ تک بجلی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی کمپنیاں ٹیکسز شامل کر کے صارفین کو بجلی فروخت کریں گی۔

بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریٹر فیس شامل کرنے کی بھی تجویز نیپرا کو بھجوائی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری 300 روپے فی ڈالر میں کرنے کی تجویز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

حکومت مسلسل گھاٹے کے سورے کئے جا رہی ہے، سربراہ جمعیت علماء اسلام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ  الیکشن کرانے کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مستعفی ہوکر الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے پہلے ہم تحریک کا آغاز کر چکے ہیں،ہماری پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی،ہم دھاندلی کیخلاف تحریک شروع کر چکے ہیں، دیگر جماعتیں ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح بھی ڈیلیور نہیں کر سکتی،اس وقت انتہائی کمزور حکومت ہے،ہم اپنے پرائے کی سیاست نہیں کرتے،ایسا ہوتا تو ہم حکومت کا حصہ ہوتے،پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے لیکن کابینہ میں نہیں،پیپلزپارٹی کو جس دن پریشانی ہوئی، حکومت کیلئے مسئلہ ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قوم ووٹ کو تحفظ فراہم نہیں کریگی تو ہم مسلسل غلامی کی طرف جائیں گے،میرے خیال سے حکومت ہے ہی نہیں،جب اپنے ہی چھوڑ کر چلے جائیں تو ایسے میں ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی کمزور اسمبلی ہے، پیپلزپارٹی حکومتوں بنچوں پر بیٹھی ہوئی ہے، کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پنجاب کے کسان بہت مظلوم ہیں، جب گندم موجود ہے تو باہر سے گندم کیوں منگوائی، عام کسان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔

مولانا کا کہنا ہے کہ جنہوں نے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ان کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جارہا، موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح ڈیلیورنہیں کرسکتی، افغانستان کے ساتھ بھی جھگڑا جاری ہے، افغانستان براہ راست چین سے تعلقات قائم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھاٹے کے سودے ہم کر رہے ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے لوگ چمن بارڈر پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔ میرے مدمقابل دونوں افراد وزیراعلیٰ اور گورنر بنے ہیں، کوئی اور ہوتا کون ہے مجھے وزارت عظمیٰ یا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرے، عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر اور وزیراعظم بنوں گا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے انہی لوگوں نے بنانے ہیں، انہی لوگوں کا ہماری فوج تحفظ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll