کراچی : حال ہی میں ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کے بعد مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے موجود عائزہ خان کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے اور ان آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔یوں تو عائزہ انسٹاگرام پر بے حد متحرک رہتی ہیں لیکن ٹک ٹاک پر آتے ہی چند ہی دنوں میں عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ عائزہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اداکارہ نے ابھی تک صرف سات ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا اور مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔
عائزہ خان کے انسٹاگرام پراب تک 9 ملین فالوورز ہیں ، اور وہ انسٹاپر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جسکی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 17 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 19 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 19 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 16 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 16 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 18 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل




.jpeg&w=3840&q=75)






