رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود باہر بھیج دیا گیا، یہ احتساب نہیں : بلاول بھٹو
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود باہر بھیج دیا گیا، یہ احتساب نہیں، پولیٹیکل انجینئرنگ اور سیاسی انتقام ہے، وزیراعظم کی بہن پر الزام لگے تو کچھ نہ ہو، یہ کس قسم کا ایک پاکستان ہے؟ وزیراعظم کے دوستوں پر الزام لگے تو وہ جیل نہیں جاتے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف پنجاب سے ہو تو ضمانت مل جاتی ہے، قائد حزب اختلاف سندھ سے ہو تو جیل میں ہوتا ہے، ہم کہیں درخواست کرنے نہیں جا رہے کہ آپ کو گرایا جائے، اپوزیشن جماعتوں میں آپ کو گرانے کی ہمت نہیں تو عام انتخابات کا انتظار کریں گے، وزیراعظم پر خود بھی الزام لگے تو کچھ نہیں ہوتا، خان صاحب! اب جو احتساب ہوگا وہ عوام کریں گے، الیکشن کمیشن کو انتخابی آرڈیننس مسترد کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو عام آدمی کا احساس ہی نہیں ہے، وزیراعظم کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں، عام پاکستانی دکھ اور مشکلات سے گزر رہا ہے، غربت اور بے روزگاری تاریخ کی انتہا کو پہنچ چکی ہے، عام آدمی کا دن گزشتہ روز سے زیادہ برا ہوتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے، ان کے اے ٹی ایمز کیلئے مشکل وقت ضرور ختم ہوا ہوگا، وزیراعظم، وزرا، ترجمان معیشت پر بیان بازی کر رہے ہیں، ہمارے وزیراعظم ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، جس وزیراعظم نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑے وہ کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے، کہتے ہیں جی ڈی پی میں اضافہ ہوا، شرح نمو کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کشکول لے کر ہر ملک کیوں جا رہے ہیں، آپ عرب ممالک جا کر بھیک کیوں مانگ رہے ہیں ؟ بجٹ پیش ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، امید ہے بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کے شکنجے سے نکل جائیں گے، ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں پاکستان کے کیا حالات ہیں۔

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 36 منٹ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 3 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- ایک گھنٹہ قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشت گردوں کے اکاؤنٹس فوری بلاک کرنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمتیں اب بھی کنٹرول سے باہر، زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو برقرار
- 4 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل