جی این این سوشل

علاقائی

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: شہر قائد میں اتوار کو سال 2024 کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

 

پاکستان

ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، علی محمد خان

ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم پر جان لیوا حملہ کس نے کیا یہ کس کی سکیورٹی کی ناکامی ہے، ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا نکتہ عمران اور دیگر اسیران کی رہائی ہے - وہ شخص جو وزیراعظم تھا اچانک اس پر 150 کیسسز کیسے بن گئے، راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک میں کبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ،سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں، سابق وزیراعظم کو آج اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے ایسے حل نہیں ہونگے ،آزاد کشمیر میں کل جو ہوا وہ ہم دیکھنا نہیں چاھتے،ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ،آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ،میں اپنے کالے کوٹ پر فخر کرتا ہوں،ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھ سے کون معافی مانگے گا   سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالیں،پنڈی ضرور جائیں سری پائے کھانےجائیں ،گیٹ نمبر 4 سے پرہیز کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیچھے ہٹنے کا پیغام دیا گیا ہے، جسٹس بابر ستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔

جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی ، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔  پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات میں بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے 

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں، متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے، ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 733  روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll