Advertisement

بشا م خود کش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 30th 2024, 4:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بشا م  خود کش حملے میں ملوث  4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ  کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم جماعت  ٹی ٹی پی سےہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  ٹی ٹی پی  نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔


ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد  رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

Advertisement