Advertisement
پاکستان

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بھی موجود  تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 6th 2024, 11:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب سے ملاقات  ، امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کی کثیرالجہتی ترقی میں بطور شراکت دار کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

ڈونلڈ بلوم اور عمر ایوب کی ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کی حالت اور قانون کی حکمرانی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال  کیا گیا ا س کے ساتھ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی کیفیت اور معیشت کی صورتحال پر بھی مفصل بات چیت  ہوئی،ملاقات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر علی خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بھی موجود  تھے ۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم ملاقات میں عوام کے ووٹ کے حق کیخلاف ریاستی یلغار، بنیادی سیاسی آزادیوں پر عائد اعلانیہ اور غیراعلانیہ قدغنوں اور اظہار و ابلاغ کی آزادیوں کے خلاف غیرقانونی انتظامی اقدامات سمیت بانی وسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ان کی اہلیہ، تحریک انصاف کے مرد و خواتین قائدین کارکنان سمیت سینکڑوں سیاسی قیدیوں کیخلاف ماورائے دستور و قانون سیاسی انتقام کے رواں سلسلے پر بھی بات چیت  کی گئی ،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکمۂ خارجہ کی حالیہ رپورٹ کے مندرجات پر بھی گفتگو  ملاقات  کا خاصہ تھا ۔

 قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان  نے ملاقات کے دوران کہا ک پاکستان نہایت سنگین نوعیت کے سیاسی، آئینی اور معاشی بحرانوں کی زد میں ہے، آئین سے سنگین انحراف اور قانون کی حکمرانی کی بدترین صورتحال سب سے بڑھ کر معیشت کی تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہے، آئین کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ بنیادی حقوق، سیاسی آزادیاں اور ووٹ کا حق ملک میں سیاسی استحکام کے ضامن ہیں،  پاکستان تحریک انصاف باہم گہرے کاروباری اور معاشی روابط کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں جبکہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر سے ملاقات اچھی رہی، ہمیں وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر ملنا چاہتے ہیں، وزارت خارجہ کے کہنے پر امریکی سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملٹری بیسز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ خوش آئند ہے، جس سے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا انتخاب تنازع میں پڑگیا ہے.مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین اور اقلیت حکومت کی نہیں، ان عہدوں پردوبارہ انتخابات کروانے پڑیں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک میں افراتفری ہے، کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، گندم کا ایک ارب ڈالر کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کیسز بوگس ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کو سپرد کیا ہے، تاہم، فائنل فیصلہ بانی چیئرمین ہی کریں گے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 4 دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 2 دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

  • 4 منٹ قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • ایک دن قبل
Advertisement