ہم وکلاء برادری کو سمجھتے ہیں لیکن کام تو چلتے رہنا ہے،سٹرائیک کی وجہ سے کیس کی سماعت تو ملتوی نہیں کر سکتے، چیف جسٹس عامر فاروق


اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر نیب پراسیکیوٹرکی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے عدالت سے ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ لاہور کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے وکلاء ہڑتال پر ہیں،میں لاہور سے آیا ہوں لیکن ہائی پروفائل کیس ہے میڈیا پر چلنا ہے میرے لیے شرمندگی کا باعث ہو گا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لاہور میں کل جو ہوا وہ بہت افسوسناک ہے،ہم بطور عدالت مظاہروں کی توثیق نہیں کر سکتے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
امجد پرویز نے کہاکہ آپ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی مرضی کی کوئی آئندہ تاریخ رکھ لیں،آپ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن لیں لیکن میری استدعا ہے کہ آج نہ سنیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم وکلاء برادری کو سمجھتے ہیں لیکن کام تو چلتے رہنا ہے،سٹرائیک کی وجہ سے کیس کی سماعت تو ملتوی نہیں کر سکتے۔
پراسیکیوٹر امجد پرویز نے اپنے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا دفتر وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بنایا گیا، ایسٹ ریکوری یونٹ براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کرتا تھا، ایسٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے نیشنل کرائم ایجنسی کو ملک ریاض کے منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق خط لکھا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی تشکیل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس میں دیکھا جا چکا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملک ریاض نے برطانیہ میں ون ہائیڈ پارک پراپرٹی حسن نواز سے خریدی۔
اس پر عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا حسن نواز کا یہ بھی بتا دیں کہ وہ کس کے بیٹے ہیں،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے جواب دیا کہ وہ سب کو معلوم ہے، حسن نواز سے متعلق برطانیہ میں اس پراپرٹی سے متعلق کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
امجد پرویز کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر ملک ریاض کی رقم این سی اے سے غیر منجمند کرانے کے لیے ایک خفیہ ڈیڈ پر دستخط کرتے ہیں، وفاقی کابینہ سے بند لفافے میں خفیہ ڈیڈ کی منظوری لی گئی، خفیہ ڈیڈ وفاقی کابینہ کی طرف سے شہزاد اکبر نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ کی، این سی اے نے ملک ریاض اور ان کی فیملی کی رقم منجمند کی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ این سی اے نے وہ رقم کیوں منجمند کی؟ نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے جواب دیا کہ این سی اے نے رقم مشکوک ہونے کی وجہ منجمند کی تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ملک ریاض اور فیملی کی رقم پاکستان میں سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی، نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے بتایا کہ یہ ایک غیرقانونی عمل ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جہاں کچھ غیرقانونی ہو وہ آپ بتائیے گا پہلے میں سمجھ تو لوں۔
بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی، پیر کو بھی نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز دلائل جاری رکھیں گے۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

