جی این این سوشل

علاقائی

سندھ میں 9ویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 9ویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں 9ویں جماعت اور اس سے اوپر  کی کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ
سندھ میں 9ویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا  گیا۔ تمام تعلیمی ادارے سات جون سےتدریس شروع کرینگے۔

  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  9 ویں  اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع ہوجائیں گی۔

قبل ازیں  وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ  آج ہم طلبا کے امتحان یا پروموٹ اور تعلیمی اداروں کی بندش سمیت دیگر اہم فیصلے کریں گے، سندھ حکومت نے واضح کردیا تھا کہ آئندہ فیصلے تک اسکول بند رہیں گے۔

سعید غنی نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ عید کے دوران لاک ڈاؤن سے کم کیسز رپورٹ ہوئے تھے، سندھ حکومت کی جانب سے کسی نے نہیں کہا کہ کورونا ختم ہوگیا، یہ ضرور کہا ہے کہ کورونامیں کمی ہوئی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کورونا سے بچاؤ کے لیے اگر کچھ سخت فیصلے کرنا پڑیں توکریں، یہاں سخت فیصلے کیے جاتے ہیں تو باتیں بننا شروع ہوجاتی ہیں، ہمیں کورونا پر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ نہیں کرنی چاہیئے۔

خیال رہے کہ  وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی سات جون سے لاہور سمیت باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم  پنجاب مراد راس نے کہا تھا پنجاب کے بیس اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی میں مشاورت ہوئی، بیس اضلاع میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا ، گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

پاکستان

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری سطح پر تعلقات کو مزید  فروغ دینے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیر اعظم کی عالمی فورم پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینےکا عندیہ دیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوبارہ انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے اور 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے ، وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ، فن و ادب خصوصاً پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا جہاں پر ماضی میں ملائیشیا کے طلباء میڈیکل اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جاسکے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ، وزیراعظم نے ملائشئین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے جو ہم کریں گے، اسد قیصر

ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ، ہمت ہے تو روک کر دکھائے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے جو ہم کریں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہے کیا، کیا پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں پرامن ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں دیتا۔  آپ یہ کس قسم کا سلوک کررہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ جب کبھی بھی جہاں کہیں بھی ہم جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہےیا تو پھر اعلان کردیں کہ اس ملک میں آئین اور قانون معطل ہے۔ ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے یہ نعرہ بلند کیا کہ حالیہ الیکشنز دھاندلی زدہ تھے۔عوامی مینڈیٹ کو پاؤں تلے روند کر اس اسمبلی میں لوگ آئے ہے کراچی سے جو حکومتی بنچز کا حصہ ہے انکو تو انکے گھر والے بھی رکن قومی اسمبلی نہیں مانتے-

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے آپ اگر اس قسم کا رویہ رکھیں گے تو میں واضح کردوں یہ اسمبلی نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، ہمارا ایک جلسہ ان سے برداشت نہیں ہورہا، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ یہ بدترین الیکشن ہوا ہے، عوامی مینڈیٹ پامال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گندم کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیئے۔

اسد قیصر نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں سے کہتا ہوں کہ احتجاج میں شرکت کریں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی مئی کا مہینہ آرہا ہے، یہ پھر 9 مئی 9 مئی کریں گے، آپ نے جتنا رونا رویا عوام نے پھر بھی آپ کے بیانیے کو زمین بوس کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں، چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کمیشن کا حصہ بنائیں، 9 مئی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ دار ہو اسے سزا دیں، 9 مئی پی ٹی آئی کو اقتدار سے دور رکھنے کا ڈرامہ ہے، موجودہ حکومت فارم 47 سے وجود میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll