جی این این سوشل

علاقائی

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

کسانوں کی آواز بنیں گے، حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررانا آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں کسانوں کی آواز بنیں گے۔ حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی ہے اور گندم میں خریداری میں تاخیر سے مزید مشکلات بڑھیں گی۔  حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

یاد رہے کہ گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکپتن میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر صابر نیاز کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پاکستان

پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے،سیاسی شخصیات کا دبئی لیکس پر رد عمل

اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے، دئبی میں جائیداد اہلیہ نے2017 میں خریدی، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے،سیاسی شخصیات کا دبئی لیکس پر رد عمل

دبئی پراپرٹی لیکس کے معاملے پر سیاسی شخصیات کا رد عمل سامنے آ گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے، دئبی میں جائیداد اہلیہ نے2017 میں خریدی۔

پراپرٹی لیکس سے متعلق وضاحتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ جائیداد کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے جمع کرائے گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ڈیکلیئر کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت جاری کی گئی ہے، بلاول بھٹو کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا کہنا ہے کہ بلاول اور آصفہ بھٹو کے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں۔دبئی پراپرٹی لیکس کے حوالے سے موجودہ خبر میں کچھ نیا نہیں، نہ ہی کچھ غیرقانونی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ دبئی میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں،پراپرٹی لیکس پر شیر افضل مروت نے ردعمل دیا اور اعتراف کیا کہ دبئی میں وہ اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پراپرٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اور الیکشن کمیشن میں 6 سال سے ڈکلیئر ہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ بیرون ملک پراپرٹی کی تصدیق ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے کی جاسکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، پی ٹی آئی کےکسی بھی فرد کا پراپرٹی لیکس میں کوئی ذکر نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، سکیورٹی کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، سکیورٹی کے پیش نظر اڈیالہ  جیل میں سماعت ملتوی

احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔

سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ سیاست سے تعلق رکھنے والے  ہائی پروفائل قیدی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا  کہ پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے جیلوں پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی اور اٹک جیل کو سکیورٹی خطرات ہیں۔

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے فرضی مشق بھی کی گئی۔ جیل سے ملحقہ رہائشی علاقوں کے مکینوں کی سکیورٹی کلیئرنس بھی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کی جائے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے، وزیر ناروے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

ناروے نے فلسطین میں خوراک کی قلت کے باعث شہریوں کے لیے اپنی امداد کو چار گنا بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر اینی بیتھ ٹیونیریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے۔ نارویجن وزیر نے غزہ میں بحران اور مغربی کنارے میں نازک صورتحال پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے اسرائیل کو رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا یہ آپریشن آبادی کے لیے تباہ کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آپریشن نہ رکا تو امداد فراہم کرنا اور بھی بہت زیادہ مشکل اور خطرناک ہو جائے گا، رفح میں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی کئی بار قحط، موت کی ہولناکی سے بھاگ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll