جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، ترجمان الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر  پولنگ  کا عمل جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں، پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان

کراچی ایئر پورٹ پر روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

خصوصی تقریب میں سعودی سفیر کے ہمراہ سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز ال یحییٰ نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ایئر پورٹ پر روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

کراچی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر متعلقہ حکام نے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس کے تحت سفر کرنے والوں کو الوداع کیا۔

کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودی ایئرلائن سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔خصوصی تقریب میں سعودی سفیر کے ہمراہ سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز ال یحییٰ نے بھی شرکت کی۔

روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے بنائے گئے لاؤنج کا سعودی سفیر اور گورنر سندھ نے باقاعدہ افتتاح کیا۔

روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکیم کے ذریعے حج پر جانے والے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ حکومت نے اس بار حج کم سے کم اخراجات میں یقینی بنایا، اس مرتبہ حج تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، حج کے تمام انتظامات کو ڈیجیٹل بنا کر حج ایپ بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔چودھری سالک حسین اور سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی وفد کو کراچی ایئر پورٹ پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، حکومت نے اس سال حج کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ایئرپورٹ پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اس سال کراچی ایئرپورٹ کو بھی روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی حکام پاکستانی عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کر رہے ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے بعد پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب میں امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو پہلے ہی روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا تھا اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ روٹ ٹو مکہ کے تحت پہلی پرواز 9 مئی کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

وزیر کھیل پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ویلڈن قومی ہاکی ٹیم، پاکستان نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، فیصل ایوب کھوکھر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر کھیل پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کی کار کردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

‏وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ’ایکس ‘پر کہا کہ ویلڈن قومی ہاکی ٹیم، پاکستان نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

ملک فیصل ایوب نے کہا کہ قوم کی جانب سے آپ کے لئے داد اور مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں، ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی میں ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پولیس اہلکاروں کی ٹارکٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مارے گئے

گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس اہلکاروں کی ٹارکٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مارے گئے

لاہور: پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پسٹل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے، برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ اسلحہ برآمد گی کے دوران ملزم فیضان کے 6 ساتھیوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے والے 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، موقع سے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، فیضان کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll