جی این این سوشل

تجارت

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے ہفتہ کے روز سولر پینلز  پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ سولر پاور فکسڈ ٹیکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ہے۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد نظام میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔ ایک ایسا مرحلہ آیا ہے جہاں سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

دنیا

اسرائیلی آپریشن میں شدت کے باعث 80 ہزار فلسطینی رفع سے نقل مکانی کر چکے ہیں، اقوام متحدہ

ان خاندانوں کی تکلیف ناقابل برداشت ہے، یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی آپریشن میں شدت کے باعث  80 ہزار فلسطینی رفع سے نقل مکانی کر چکے ہیں، اقوام متحدہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے )نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کےفوجی آپریشن میں شدت کے باعث 3 دن کے دوران 80 ہزار فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر بتایا کہ 6 مئی سےاسرائیلی فوجی آپریشن میں شدت کے باعث تقریباً 80 ہزار افراد رفح سے نقل مکانی کر کے کہیں اورمقام پر پناہ کی تلاش میں ہیں۔ایجنسی نے خبردار کیا کہ ان خاندانوں کی تکلیف ناقابل برداشت ہے، ان کے لئے کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے۔

پیر کو اسرائیل نے مشرقی علاقے خالی کرانے کے احکامات جاری کیے تھے جہاں ایک لاکھ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اسرائیل رفح میں مکمل زمینی آپریشن کرے گا یا نہیں۔دوسری جانب امریکا جو رفح آپریشن کی مخالفت کر چکا ہے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل عمل منصوبہ پیش نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت نے پنجاب حکومت کو طلباء میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

الیکٹرانک بائیکس کی بجائے حکومت کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے، لاہور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے پنجاب حکومت کو طلباء  میں  الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے  سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طلباء کو الیکٹرک بائیکس دینے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے حکومت کو طلباء کو الیکٹرک بائیکس دینے سے پیر تک روکتے ہوئے الیکڑانک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی اور منصوبے کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ الیکٹرانک بائیکس کی بجائے حکومت کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔

جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ طلباء کو الیکٹرک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے، طالب علم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے، طلبہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے۔

عدالت نے شہروں میں بائیکس کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایران نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا

ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا

 ایران کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کوبے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایک برس میں ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ نے مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں واپسی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll